FAQS
اکثر پوچھے جانے والے سوالات
بعض اوقات اگر زحل کے نحس اوقات میں کام شروع کیا جائے تو اس میں کوئی نہ کوئی رکاوٹ آتی رہتی ہے ۔ آپ ہر نماز کے بعد ،220 مرتبہ یا غنی یا فتاح یا رب پڑھ کر دعا کریں اول آخر درود شریف گیارہ مرتبہ ۔ لوحِ سبع ستارگان ارسال کی جارہی ہے 2025 میں اپنے ذاتی مکان میں منتقل ہو جائیں گے انشاء اللہ ۔
ہر نماز کے بعد سورہ نصر 13 مرتبہ پڑھ کر دعا کریں اول آخر درود شریف 3 مرتبہ ۔ یا غنی کثرت سے پڑھیں ۔ آپ کے لئے لوح مشتری ارسال ہے ۔
جہاں آپ رشتہ کرنا چاہتی ہیں وہاں مناسب نہیں ہے ہر نماز کے بعد یا رافع یا لطیف پڑھیں اول آخر درود شریف گیارہ مرتبہ اللہ تعالیٰ غیب سے بندوست فرمائے گا انشاء اللہ ۔لوح تسخیر خاص ارسال ہے ۔
جو نام آپ نے لکھا ہے اسی نام سے جواب دیا جارہا ہے ۔ بس ایک چھوٹی سی شرط ہے کہ 21 دن کے عمرے پر چلے جائیں اور کثرت سے آب زمزم پیجئے ۔ 21 دن کے بعد اگر دل مانے تو شادی کرلیجیۓ گا
ہر نماز کے بعد 170 مرتبہ یا قہار یا جبار پڑھ کر دعا کریں اول آخر درود شریف گیارہ مرتبہ ۔ لوح قرآنی اور نقوش ارسال ہیں 21 دن کے بعد کیفیت سے مطلع فرمائیں ۔
خالی لڑکی کا ہی مسئلہ نہیں تھا صاحبزادے پراسرار علوم کے چکر میں پڑ گئے اور ہمزاد کی تسخیر میں پڑ گئے اور عمل کی رجعت ہوگئی ۔ یاسلام یا حفیظ یا مانع 313 مرتبہ بعد نماز عشاء پڑھ کر دعا کریں اول آخر درود شریف گیارہ مرتبہ اور پانی پر دم کرکے پلائیں روزانہ تازہ پانی دم کریں ۔ لوح اور نقوش ارسال کئے جارہے ہیں ۔
جو تعویذ آپ نے ارسال کیے ہیں وہ اچھے نہیں ہیں ۔جمعرات اور جمعے کی شب آیت الکرسی 313 مرتبہ پڑھ کر دعا کریں اول آخر درود شریف 51 مرتبہ اور پانی پر دم کرکے پلایا کریں ۔لوح اور وظیفہ ارسال ہے دعاؤں کا شکریہ ۔
منگل کے روز حسب توفیق بڑے گوشت کا صدقہ دیجئے ۔ یا فتاح یا غنی ہر نماز کے بعد 245 مرتبہ پڑھ کر دعا کریں اول آخر درود شریف گیارہ مرتبہ ۔ لوح مشتری ارسال کی جارہی ہے